24 نومبر 2023 - 11:05
ویڈیو | غزہ کے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی زوروں پر

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کے گھر بار چھوڑنے والے فلسطینی اسرائیلی فوج کے انتباہات کو نظر کرتے ہوئے اپنے گھروں میں واپس آ رہے ہیں۔ شہاب نیوز نے بھی خبر دی ہے کہ بے شمار فلسطینی خاندان جنگ بندی کا آغاز ہوتے ہی غزہ میں اپنے گھروں کی طرف واپس آ رہے ہیں۔ گویا جبری نقل مکانی کی صہیونی - امریکی سازش ناکام ہو گئی ہے اور یہ طوفان الاقصٰی کے بعد صہیونیوں کی ناکامیوں کا تسلسل ہے۔ /110